ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز ملتان کی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ متفرق سامان قبضہ میں لےلیا
ملتان(صفدربخاری) ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس (آئی ایند آئی) فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر ڈائریکٹر (آئی اینڈ آئی) آصف عباس خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد ممتاز علی رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد علی آصف و علی توقیر کی زیر نگرانی ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز ملتان ریجن کی ٹیموں نے ملتان اور فیصل آباد میں سمگلروں کے خلاف ماہ اگست کے دوران کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل سمیت بڑی تعداد میں نان کسٹم پیڈ متفرق سامان قبضہ میں لے کر مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے، کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کیئے گئے ایرانی ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیوں سمیت کاسمیٹکس، غیر ملکی کپڑا، چھالیہ، ٹائرز، سگریٹ، موبائل مونز، شاپنگ بیگ، خشک دودھ، امریکی بادام، چائنا نمک، رانی جوس، الائچی اور دیگر متفرق سامان کی مجموعی مالیت 67 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، ڈائریکٹر ریجنل آفس آئی اینڈ آئی ملتان آصف عباس خان کے مطابق کسٹم آئی اینڈ آئی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سمگلروں کی سرکوبی کے لیئے پرعزم ہیں اور ملک میں ڈیزل کی سمگلنگ کی روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کو گرفت میں لانا اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ سمگلنگ کے خاتمے تک آئی اینڈ آئی کی ٹیمیں سمگلروں کا پیچھا کرتی رہیں گی،





































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 509
This Month : 1901
This Year : 65620
Total Visit : 170608
Hits Today : 6662
Total Hits : 893255
Who's Online : 13






















