ملتان (صفدربخاری سے) حکومت پنجاب نے چیمبر آف کامرس کے صدر میاں راشد اقبال کو ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔چئیرمین میاں راشد اقبال نے  ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میاں راشد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی میں اضافے کیلئے اقدامات کرینگے اس سلسلے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پلیٹ فارم سے اصلاحات عمل میں لائی جائیں گی۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کمپنی کی کارکردگی اور ورکنگ میکنزم پر بریفننگ بھی دی۔