شورکوٹ ضلع جھنگ کے نابینا رہائشی محمد اشرف کی جواں سال بیٹی اغوا ،، بازیاب نہ کروانے پر اہل خانہ کا ڈی پی او پولیس کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ
ملتان : چاہ بکائن والا موضع جلالپور کملانہ تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کے رہائشی محمد اشرف کی جواں سالہ بیٹی کو بازیاب نہ کروانے پر ڈی پی او پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ چاہ بکائن والا موضع جلالپور کملانہ تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کے رہائشی محمد اشرف جو کہ نابینا ہے نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 25/8/2023کو اس کی بیٹی 19سالہ ثمرین بی بی چاہ نور والا پر اپنی والدہ کے ساتھ کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ 2کاروں پر سوار 6 ملزمان نے اسلحہ کے
زور پر میری بیٹی ثمرین کو اغواء کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے .محمد اشرف نے بتایا کہ اس کی بیٹی کا شرعی نکاح دو سال قبل بھتیجے محمد شعیب کے ساتھ ہوا ۔اور رخستی نہی ہوئ تھی ۔ملزمان اپنے بھائ کیلئے اس کا رشتہ لینا چاہتے تھے ۔جو کہ میں نے انکار کر دیا ۔ ملزمان کو اس بات کا رنج تھا ۔جس پر انہوں نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا مقدمہ بھی تھانہ سٹی شور کوٹ میں درج ہے ۔مگر پولیس نے تاحال نہ تو ملزمان کو گرفتار کیا اور نہ ہی میری بیٹی کو بازیاب کروایا ۔۔مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان نگراں وزیر اعلی پنجاب ۔آئ جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کے خلاف سخت کاروائ کی جائے ۔۔۔





































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 509
This Month : 1901
This Year : 65620
Total Visit : 170608
Hits Today : 6689
Total Hits : 893283
Who's Online : 14






















