چوہدری پرویز الٰہی کی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتاری کو غیر آئینی قراردے دیا
اسلام آباد : پاکستان بار کونسل نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتاری کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قانون کی حکمرانی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک قابل مذمت ہے اور اس واقعے کے بعد قانون کی حکمرانی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بار کونسل کے وائس چیئرمین اور ایکزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو گرفتار کر کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی کیونکہ عدالت نے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا واضح حکم دیا تھا۔ دوسری جانب صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور انہوں نے درخواست میں عدالت سے رہائی کی استدعا بھی کی ہے۔ وکیل سردار عبد الرازق خان کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے نتیجے میں پرویز الہی کو پہلی بار یکم جون کو اینٹی کرپشن کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ مجسٹریٹ نے پرویز الہی کو اینٹی کرپشن مقدمے سے ڈسچارج کیا جس کے بعد انہیں رہا کرنے کی بجائے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔





































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 509
This Month : 1901
This Year : 65620
Total Visit : 170608
Hits Today : 6722
Total Hits : 893315
Who's Online : 14






















