انسداد دہشتگردی عدالت؛ فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 2 September 2023 کو شائع کیا.
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کردیں۔ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ہاؤس کو جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فواد چوہدری کی عدم پیشی پر عبوری ضمانت خارج کردی۔دریں اثنا سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی۔شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ 366/23 اور 367/23 میں ضمانت خارج ہوئی جب کہ فواد چوہدری کی ضمانت بھی مقدمہ 366/23 اور 367/23 تھانہ ماڈل ٹاؤن میں خارج ہوئی۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 509
This Month : 1901
This Year : 65620
Total Visit : 170608
Hits Today : 6666
Total Hits : 893259
Who's Online : 14






















