بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے ، پنجاب بار کونسل کا قیمتوں میں اضافہ پر صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
bbc news urdu نے Friday، 1 September 2023 کو شائع کیا.
راولپنڈی: پنجاب بار کونسل نے بجلی، پٹرول، ڈیزل، چینی کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ پنجاب بار کونسل کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی اور پٹرول سمیت دیگر اشیا کے قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے مہنگائی نے متوسط طبقے کی کمرتوڑ دی ہے۔ بار کونسل نے احتجاجاً 2 ستمبر کو صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا کہ بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 509
This Month : 1901
This Year : 65620
Total Visit : 170608
Hits Today : 6666
Total Hits : 893259
Who's Online : 14






















