بجلی کے بلوں اور اضافی ٹیکسزمیں اضافہ 24گھنٹوں کے اندر واپس لیا جائے ورنہ………………….. : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان : ملتان میں انجمن تاجران اور دیگر سماجی تنظیموں کے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی ٹیکسز کے نفاذ پراحتجاجی مظاہرے ، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی عہدیداران نے چیف جسٹس اف پاکستان سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی ٹیکسز کے نفاذ پر فی الفور از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ 24
گھنٹوں کے اندر اضافہ واپس نہ لیا گیا تو 2 ستمبر کے بعد اسلام اباد لانگ مارچ پر مجبور ہو جائیں گے اور پھر کہیں ایسا نہ ہو کہ پرامن احتجاج سول نافرمانی تحریک میں تبدیل نہ ہو جائے 2 ستمبر کو ملک بھر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہوگا اور سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے انہوں نے تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی کہ اب وقت گھر بیٹھنے کا نہیں حق لینے کا ہے جو اشرافیہ ان کا حق چھین کر عیاشیوں میں مصروف ہیں تاجر برادری نے نام و نہاد تاجر تنظیم کی ہڑتال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت 90فی صد دکانیں گزشتہ روز ملتان سمیت ملک بھر میں کھلی رہیں خصوصاً جنوبی پنجاب کی عوام نے نام و نہاد اور حکومتی تاجر تنظیم کو بے نقاب کر دیا جنہوں نے ہڑتال کی کال دی تھی انہوں نے ہمیشہ حکومت کی بی ٹیم بن کر ہمیشہ تاجروں کے مفادات کا سودا کیا انہوں نے ہمیشہ تاجر کاز کو بیچ کر نقصان پہنچایا ہے اور اپنے مالی مفاد کی خاطر تاجر برادری کو استعمال کیا ہے مگرآج تاجر برادری نے ہڑتال کی کال کو مسترد کرکے ان کے چہرے بے نقاب کر دیا ہے جو صرف ذاتی مفادات کی تاجر سیاست کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر،ملتان صدر خالد محمود قریشی،انجمن تاجران چونگی نمبر 14 مکہ پلازہ کے صدر رانا ہاشم،جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان، انجمن تاجران رابی کلاتھ مارکیٹ کے صدر حافظ عمران سجاد قریشی،اصغر علی انصاری، پاور لومز ایسوسی ایشن کے رہنما آصف اقبال بھٹی،مجاہد حسین صدیقی،چوہدری ارشاد، شیخ الظاف، شیخ حکم علی قریشی، بابا طارق، شیخ ندیم،اشفاق سعیدی، خواجہ انیس، ودیگر نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ہول سیل کلاتھ مارکیٹ چونگی نمبر 14، انجمن تاجران رابی کلاتھ مارکیٹ انجمن تاجران مکہ پلازہ چونگی نمبر 14 کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں زائد اضافے اور اضافی ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا جس میں مظاہرین نے بجلی گردی نہیں چلے گی حکومتی ڈکیتی نہیں چلے گی غنڈہ گردی نہیں چلے گی کے نعرے لگائے اور اس موقع پر پاور لومز ایسوسی ایشن نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی دو ستمبر کو ہونے والی ملک کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیاخواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم اور اس کی کابینہ نے حکومت سنبھالتے ہی صرف 10 روز میں ہی ملک بھر کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام اور چھوٹے تاجروں پر ظلم ڈھانا شروع کر دیا ہے جس کی ملکی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی اج صرف تاجر ہی نہیں بلکہ وکلاء،ڈاکٹر،محنت کش مزدور، کسان،خواتین اساتذہ اور تمام شعبہ ہائے سے وابستہ عوام مشتعل ہو چکے ہیں اس لیے حکمران ہوش کے ناخن لیں اج غریب عوام کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں اگر حکمران غریب عوام پر ترس نہیں کھائیں گے تو ملک بھر کی عوام بھی ان پر ترس نہیں کھائے گی انشائاللہ دو ستمبر کو ملک بھر کی تاجر برادری مکمل طور پر شٹر ڈاؤن کرے گی اور پہیہ جام بھی ہوگا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 76 سالوں کے دوران حکمرانوں نے ائی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کر کے اربوں کھربوں ڈالر لے کر بیرون ممالک میں سوئس بینک بھر لیے محلات کھڑے کر دیے اور عیاشیاں میں مصروف ہیں تو اسی لیے جو انہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کی ہے انہی کرپٹ حکمرانوں سے حساب لیا جائے نہ کہ غریب عوام اور ان کے بچوں کو خودکشیوں، خود سوزیوں اور فاقوں پر مجبور کیا جائے جنہیں اج دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں وہ بجلی کے بھاری بھرکم بل اور اضافی ٹیکسز بھریں یا اپنے بچوں کا پیٹ بھریں افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ غریب خواتین اج بجلی کے بل بھرنے کے لیے چھوٹی بڑی شاہراؤں پر مارکیٹس اور بازاروں میں بھیک مانگتی نظر ارہی ہیں سفید پوش طبقہ تباہ حالی کا شکار ہے تجارتی کاروباری مراکز میں ہوں کا عالم ہے ایسے حالات میں غریب عوام اور تاجر کہاں جائیں اب صرف ایک ہی راستہ ہے کہ سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلا جائے کیونکہ مفاد پرست سیاسی جماعتیں بھی اج کہیں نظر نہیں ارہی ہیں جو ووٹ لینے کے لیے دن میں ایک ایک گھر کے 10،10 چکر لگاتی تھیں انشائاللہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان تاجر برادری اور عوام کے حقوق کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گی۔
ملتان انجمن تاجران اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ کے زیر اہتمام بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف بوہڑ گیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر مظاہرین نے عوام کش پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ شیخ عثمان نبی، ضرولی، چوہدری محمد شفیق،چوہدری عبدالغفار،وسیم نواز، محمد سہیل راجپوت،محمد حمزہ، چوہدری بلال،مظاہرے میں ودیگر نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے انجمن تاجران اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ کے صدر ریاض شاہین، جنرل سیکرٹری چوہدری خالد صغیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوانوں میں بیٹھے حکمران ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیں کہیں ایسا نہ ہو کہ عوامی سیلاب انہیں تنکوں کی طرح بہا کر نہ لے جائے شیشے کے محلات میں بیٹھ کر تکبرانہ مزاج بند کریں اور غریب قوم کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیں اج حکمرانوں کی عیاشیاں شا ہ خرچیاں جو ں کی تو ں ہیں لیکن غریب قوم کو ریلیف دینے کے لیے نہ وہ شاہ خرچیاں بند کرتے ہیں نہ ہی عیاشیاں اج تاجر برادری اور عوام باہر نکل چکی ہے قران کریم صلی اللہ عوام کے حقوق کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے





































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 509
This Month : 1901
This Year : 65620
Total Visit : 170608
Hits Today : 6779
Total Hits : 893373
Who's Online : 7






















