اسلام آباد : 18رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کابینہ سے حلف لیا،حلف اٹھانے والوں میں لیفٹیننٹ جنر ل(ر)انور علی ،شاہد اشرف تارڑ ،جلیل عباس جیلانی ،احمد عرفان اسلم   اور سرفراز بگٹی  شامل ہیں۔ ششماد اختر ،مرتضیٰ سولنگی،عمر سیف ،محمد علی ،انیق احمد ،گوہر اعجاز ،ندیم جان بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں،خلیل جارج ، جمال شاہ بھی نگران وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ جنر ل(ر)انور علی نگران وزیردفاع ہوں گے،شاہد اشرف تارڑ مواصلات،جلیل عباس جیلانی امور خارجہ کے وزیر ہوں گے،احمد عرفان اسلم  قانون،سرفراز بگٹی داخلہ کےنگران وفاقی وزیر ہوں گے۔ ششماد اختر امور خزانہ،مرتضیٰ سولنگی اطلاعات و نشریات کے وزیر ہوں گے،عمر سیف آئی ٹی ،محمد علی توانائی ،انیق احمد مذہبی امور کے وزیرہوں گے،گوہر اعجاز ٹیکسٹائل اور ندیم جان صحت ،خلیل جارج انسانی حقوق جبکہ جمال شاہ قومی ورثہ کے نگران وزیر ہوں گے۔