واشنگٹن: امریکی ریاست ہوائی میں صدی کی بدترین آتشزدگی سے 93 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔  ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ سے دو ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ جل چکا ہے اور 22 سو سے زیادہ مکانات مکمل تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں، آگ سے تباہ عمارتوں میں لاشیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔آگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے، تباہ حال عمارتوں سے لاشوں کی تلاش کےلیے کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا میں اس سے پہلے 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔