14 اگست جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ایس پی چوک کینٹ میں ” ھم سب کا پاکستان” واک ریلی
ملتان(صفدربخاری سے)14 اگست جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ایس پی چوک کینٹ میں ” ھم سب کا پاکستان” واک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ممبرامن کمیٹی و ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا ، مرکزی تاجروسماجی راہنماء غضنفر ملک ، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد احمد نے کہا پاکستان کے دشمن لسانیت، فرقہ واریت اور سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر ھمیں تقسیم اور کمزور کرنے کے در پہ ہے ہم نے بحثیت قوم متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کو ھر فورم پر ناکامی سے دوچار کرنا ہے پاکستان کا بچہ بچہ جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے مناکر یہ ثابت کررہے ہیں ھم محب وطن اور باوقار قوم ہیں ھم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال اور اپنے قومی ہیروز کی جدوجہد اور کاوشوں کو سلام پیش کرتےہیں وطن عزیز کی سرحدوں کے محافظ ھماری بہادر افواج کے شہداء اور غازیوں کی ناقابل فراموش قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتےہیں۔





































Visit Today : 288
Visit Yesterday : 0
This Month : 288
This Year : 64007
Total Visit : 168995
Hits Today : 1288
Total Hits : 873102
Who's Online : 13




















