انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم کو سکیورٹی پروٹوکول دیدیا گیا
bbc news urdu نے Saturday، 12 August 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : سینیٹر انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم بن گئے جس پر ان کو سکیورٹی پروٹوکول دیدیا گیا۔ انوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، ان کی تقرری کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مشاورت سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کیا تھا جس کے مشترکہ ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی جس کے بعد انوارالحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگران وزیراعظم بن گئے ہیں۔ صدر مملکت کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دی۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 248
Visit Yesterday : 0
This Month : 248
This Year : 63967
Total Visit : 168955
Hits Today : 1071
Total Hits : 872885
Who's Online : 4




















