بھکرسے چوہدری  عتیق ساہو  کی رپورٹ کے مطابق۔اسسٹنٹ کمشنر دریاخان حافظ محمد ذیشان شریف قیصرانی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال دریاخان کا وزٹ،دوران وزٹ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈ،ایمرجنسی, ایکسرے روم،میڈیسن سٹور اور ڈیٹا انٹری اور بائیو میٹرک مشین کو چیک کیا، ایم ایس ٹی ایچ کیو دریاخان شیخ محمد یعقوب اور ایڈمن آفیسر اطلس خان وٹو نے پورے ہسپتال کا وزٹ کروایا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی عمدہ ترین سہولیات دستیاب کرنا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بنیادی اور پیشہ ورانہ ذ مہ داری ہے، اے سی دریاخان حافظ محمد ذیشان شریف قیصرانی نےصفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی،
اسسٹنٹ کمشنر دریاخان حافظ محمد ذیشان شریف قیصرانی کا کہنا تھا، ہسپتال میں سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔