ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری معین ریاض قریشی سے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ضلع ملتان کی نائب صدر فرزانہ ارم ایڈووکیٹ نے ملاقات کی. ملاقات میں تنظیم سازی سمیت دیگر پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر معین ریاض قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے, وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا اور اپوزیشن کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اگلےالیکشن بھی تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کرے گی. پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ضلع ملتان کی نائب صدر فرزانہ ارم ایڈووکیٹ نے کہاکہ تحریک انصاف اور عمران خان کے وژن پر خواتین ونگ پھرپور کام کر رہا ہے اس موقع پر انہوں نے کارکردگی رپورٹ پیش کی, معین ریاض قریشی نے پارٹی کے لئے فرزانہ ارم ایڈووکیٹ کی کارکردگی کو سراہا.. ملاقات میں تحریک انصاف ملتان سٹی کے صدر ملک عدنان ڈوگر بھی موجود تھے