ملتان سمیت پنجاب بھر میں گھریلو، لگژری اور کمرشل جائیدادوں کی نئی ویلیو ایشن کے لیئے پراپرٹی ٹیکس سروے کا آغاز، پی ٹی 4 فارم کی تقسیم شروع
ملتان (صفدربخاری سے) حکومت پنجاب کی جانب سے احکامات پر ملتان سمیت صوبہ بھر میں گھریلو، لگژری اور کمرشل جائیدادوں کی نئی ویلیو ایشن کے لیئے پراپرٹی ٹیکس سروے کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام پراپرٹی یونٹس مالکان کو پی ٹی 4 فارم کی تقسیم شروع کردی گئی ہے فارم وصولی کے 15 دن کے اندر ٹیکس گزاران اپنی پراپرٹی کے مکمل کوائف اپنے متعلقہ ایکسائز آفس کے مجاز آفیسر کو جمع کروانے کے پابند ہوں گے پراپرٹی ٹیکس سروے کے حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس سروے مختلف وجوہات کے باعث تاخیر سے کیا جارہا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے آخری بار پراپرٹی سروے 2014ء میں کیا گیا تھا جبکہ قواعد کے مطابق ہر پانچ سال بعد سروے ہونا چاہیئے تاہم پراپرٹی سروے 2019ء کی بجائے 2023ء میں کیا جارہا ہے ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 17 اگست سے تمام پراپرٹی یونٹس کو نمبر الاٹ کرنے کا آغاز ہوگا جو 60 دنوں میں مکمل کیا جائے گا جبکہ 21 اگست کو تمام ای ٹی اوز اپنے علاقہ کی گھریلو اور کمرشل پراپرٹیز کے حوالے سے کرنٹ کرایہ داری کے تناسب سے گیٹیگیریز الاٹ کرنے کے لیئے تجاویز مرتب کریں گے بعد ازاں یہ تجاویز ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو بھیجی جائیں گی جنہیں 16 نومبر تک حتمی شکل دے دی جائے گی ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 17 نومبر 2023ء کو پراپرٹی ٹیکس کی نئی ویلیو ایشبن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا جبکہ ٹیکس گزاروں کے اعتراضات 29 نومبر تک وصول کیئے جائیں گے اور 26 دسمبر تک تمام اعتراضات کو فائنل کرکے یکم جنوری 2024ء سے نئی ویلیو ایشن کے مطابق ٹیکس چالان کا اجراء کیا جائے گا،





































Visit Today : 123
Visit Yesterday : 634
This Month : 15521
This Year : 63357
Total Visit : 168345
Hits Today : 703
Total Hits : 865869
Who's Online : 3




















