لاہور :  پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کو پارٹی کا تاحیات چیئرمین مقرر کردیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا جس میں اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر ور کمیٹی کی متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد چیئرمین کا منصب تاحیات بانی چیئرمین عمران خان کیلئے مختص کردیا گیا۔ کور کمیٹی نے جیل سے چیئرمین کی جانب سے بھیجی جانے والی ہدایات کی روشنی میں یوم آزادی بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پاکستان اور دنیا بھر میں یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں چیئرمین عمران خان کی منظوری سے تحریک انصاف نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا جبکہ انتخابات کو التوا کا شکار کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور قانونی و سیاسی مزاحمت کا اعلان کیا۔