بہاولپور سے عطاءالمنعم کی رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نےاین فائیو سے جھانگڑہ شرقی موٹر وے لنک منصوبہ کا موقع پر جا کر معائنہ کیا،
بہاولپور سے عطاءالمنعم کی رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نےاین فائیو سے جھانگڑہ شرقی موٹر وے لنک منصوبہ کا موقع پر جا کر معائنہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر رانا محمد طارق، میاں شاہد اقبال، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی ویز انجینئر فرخ ممتاز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے جھانگڑہ شرقی موٹر وے لنک، فلائی اوور اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا،اس موقع پر ایس ای ہائی ویز انجینئر فرخ ممتاز نے بریفنگ میں بتایا ،کہ 42کلومیٹر این فائیوسے جھانگڑہ شرقی موٹر وے لنک کی تعمیر کا تخمینہ لاگت 4ارب روپے ہے، انہوں نے بتایا کہ موٹر وے لنک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج بہاو ل پور گئے جہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا،ڈاکٹر رانا محمد طارق، میاں شاہد اقبال، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد ابراہیم، پرنسپل ہوم اکنامکس کالج مسز انیلا یاسمین، ایکسیئن بلڈنگ ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے ہوم اکنامکس کالج کے مختلف شعبہ جات چیک کئے،انہوں نے کہا کہ کالج کے لان کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،اور اس علاقہ کی اقسام کے پودے لگائے جائیں۔




































Visit Today : 41
Visit Yesterday : 634
This Month : 15439
This Year : 63275
Total Visit : 168263
Hits Today : 123
Total Hits : 865289
Who's Online : 4




















