جمعیت نظریاتی کے رہنما مولانا منیر احمد نیچاری نے کہا ہے کہ ،اگر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات کاتبادلہ نہیں کیا گیا
قلات سےایم ڈی مینگل کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت نظریاتی کے رہنما مولانا منیر احمد نیچاری نے کہا ہے کہ ،اگر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات کاتبادلہ نہیں کیا گیا ،تو نواگست کو ہسپتال کی تالابندی کیا جائے گا، ایم ایس ڈی ایچ کیو قلات کی نا اہلی سے ہسپتال تباہ ہوگیا ،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سر درد کی دوا تک نہیں ملتی زخمیوں کو ڈریسنگ کے لیئے پٹی تک نہیں ملتی بہتر ہے ،کہ اس ہسپتال کو تالا لگا کر بند کیاجائے، کیس لیڈی ڈاکٹرکے ہوتے ہوئے خواتین کے لیئے الگ اوپی ڈی نہیں جوکہ نہایت افسوس کامقام ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ریسٹ ہاوس میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے، انہوں نے کہاکہ ہم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات کی نا اہل ایم ایس کے خلاف کفن پوش احتجاج کیا ،مگر زمہ داران نے ان کا تبادلہ نہیں کیا جب سے نااہل شخص کو قلات میں تعینات کیا گیاہے، ڈی ایچ کیوقلات میں مریضوں کو صحت کی دیگر سہولیات کاملنا دور کی بات ہسپتال سے مریضوں کو سر درد کی دوا بھی نہیں ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو قلات اب ریفر چٹ سینٹر بن گیا ،انہوں نے کہا کہ اگرہمارے مطالبات منظور نہیں کیئے گئے، تو ڈی ایچ کیو قلات کو غیر معینہ مدت کے لیئے تالا لگادیا جائیگا



































Visit Today : 634
Visit Yesterday : 541
This Month : 15398
This Year : 63234
Total Visit : 168222
Hits Today : 2962
Total Hits : 865145
Who's Online : 4




















