ملتان ( صفدربخاری سے) بہترین اور فرض شناس اساتذہ کرام ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب … محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائینٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب اور ملک غلام عباس سیکرٹری فنانس بینجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان نے گورنمنٹ ھائی سکول بستی سہو ملتان کے میٹرک کے بہترین رزلٹ کے روح رواں معزز اساتذہ کرام امجد غوث اور محمد سلیم ایس ایس ٹیز و دیگر سٹاف و ہیڈ ماسٹر سکول ھذا کو مبارکباد دی ہے اسی طرح پنجاب بھر میں تمام اساتذہ برادری اور طلباءوطالبات اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں معاشرے میں انکو اعلی مقام ملنا چاہئے. محکمہ تعلیم کے یہ سب ماتھے کے جھومر ہیں. ہمارا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے تمام حقوق کا تحفظ کیا جائے اس سلسلے میں تمام اقدامات اٹھائیں. پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن اساتذہ برادری کے حقوق کے لیے ہمیشہ عملی طور پر مثبت اور جاندار کردار ادا کرتے رہے گی اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی.