ملتان (صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ مردم شماری کا دوبارہ کرنے کا فیصلہ ایم کے ایم پاکستان کے موقف کی تائید ہے جس کی وجہ سے آج عوام میں اطمینان کی لہر پائی جاتی ہے جس پر عوام نے ایم کے ایم پاکستان کی جدوجہد کو سرا ہا ہے ساتھ ہی بجلی بحران کے خاتمے اور اس کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے ایم کیو ایم پاکستان واحد جمہوری عوامی اور سیاسی جماعت ہے جو مڈل کلاس طبقے کو پارلیمنٹ ہاؤس میں لائی اور آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کی جدوجہد ہے کہ ملک بھر میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت نوجوانوں کو آگے لایا جائے جو اپنی قابلیت سے ملک کی تقدیر کو بدل سکتے ہیں اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت جلد ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں کا دورہ کرے گی اور ورکرز کنونشن کا انعقاد کرے گی تاکہ آنے والے دنوں میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو پارلیمنٹ میں لایا جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ پیپلز پارٹی ہو ن لیگ ہو یا دیگر سیاسی جماعتیں ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام نے انہیں بار بارآزما کر دیکھ لیا کہ انہوں نے سوائے ذاتی مفادات کی سیاست کے کچھ نہیں کیا اور ملک و قوم کو نازک دہرائے پر لا کھڑا کیا جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ آج غریب عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی معاشی بدحالی بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خرد و نوش کی قیمتوں میں پانچ سو گنا اضافے کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے اس لیے اب بھی وقت ہے کہ عوام ایم کیو ایم پاکستان کی باکردار اور با صلاحیت قیادت کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں تاکہ ان کے بنیادی مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکیں ۔