سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں شیڈول تیار،،سربراہ تحریک انصاف کو جیل میں بی کیٹیگری دے دی گئی: اٹک جیل حکام
bbc news urdu نے Monday، 7 August 2023 کو شائع کیا.
اٹک: سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں شیڈول تیار کرلیا گیا ہے ۔ اٹک جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہفتے میں 4 مرتبہ 20 منٹ کے لیے ٹیلی فون پر بات چیت کرنے کی بھی اجازت ہوگی تاہم ابھی تک انہوں نے وہ 6 ٹیلی فون نمبرز فراہم نہیں کیے ہیں جن پر سابق وزیر اعظم بات کرنا چاہتے ہیں، سربراہ تحریک انصاف کو جیل میں بی کیٹیگری دے دی گئی ہے اور انہیں جیل مینیو کے مطابق کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان فی الحال اپنے ذاتی کپڑے پہن رہے ہیں ، وہ جیل کا لباس پہنیں گے یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ حکومت کرے گی۔ جیل انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو جیل کے لباس سے الرجی ہوئی تو انہیں اپنے ذاتی کپڑے پہننے کی اجازت ہوگی۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 508
Visit Yesterday : 541
This Month : 15272
This Year : 63108
Total Visit : 168096
Hits Today : 1950
Total Hits : 864133
Who's Online : 3




















