لودھراں (چوہدری منیر)چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے 5 اگست “یوم استحصال کشمیر” کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی اور آزادی کے اصولوں کو پامال کیا ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پورا پاکستان آزادی کشمیر کی جدوجہد میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔ بین الاقوامی برادری کو بھی کشمیری عوام کی آواز پر بیدار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک انکے حق میں آواز اٹھاتی رہے گی۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے پاکستان کشمیر سے ہی مکمل ہوگا