بوریوالا سے محمد احمد کی رپورٹ کے مطابق،  بااثرزمیندارکامحنت کش کے گھرپردھاوا،مارمارکر دوبیٹوں کولہولہان کردیا،ہڈیاں توڑڈالیں۔نواحی گاؤں دو سو تئیس،۔ای بی کے اسلم کی گائے زمینداررفیق آرائیں کے کھیتوں میں گئی۔ تووہ طیش میں آگیااورمسلح ساتھیوں سمیت اسلم کے گھرپرحملہ کردیا۔۔محنت کش محمداسلم کی ڈی پی اووہاڑی اورڈی ایس پی بوریوالاسے انصاف اورملزمان سے تحفظ فراہم کئے جانے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں دوسو تئیس،ای بی کارہائشی محنت کش محمد اسلم ولد فضل محمداپنے بیوی بچوں سمیت گھرمیں موجود تھا ،کہ قریب ایک بجے دن دیہہ ہذاکاہی رہائشی ،بااثرزمیندارمحمدرفیق آرائیں اپنے مسلح ساتھیوں، مختار،رضوان،عثمان وغیرہ کے ہمراہ وہاں آگیا،اورآتے ہی، محمداسلم اوران کے بیٹوں کاشف اسلم اورثاقب اسلم پربیہمانہ تشددکرنے لگے ،ملزمان محنت کش محمداسلم اوران  کے بیٹوں پر بازار میں سرعام تشدد کرتے رہے ،ملزمان کے خوف سے گاؤں کا کوئی شخص بھی محنت کش محمداسلم کے بیٹوں کو بچانے کے لئے کوئی  نہ آیا ۔ بلکہ دورکھڑے تماشاء  دیکھتے رہے، تشدد سے محمداسلم،ثاقب اسلم اورکاشف اسلم لہولہان ہوگئے ،اورثاقب اسلم کے بازو کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ،محنت کش محمداسلم نے ،ڈی پی اووہاڑی اور۔ ڈی ایس پی بوریوالاسے انصاف فراہم اورملزمان سے تحفظ دلائے جانے کی اپیل کی ہے