ملتان (صفدربخاری سے) ملک میں پٹرول، ڈیزل، ٹماٹر، پیاز، آلو، گڑ،  چاول، تازہ دودھ، اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ فروٹ کی قیمتوں میں ہوشرباء حد تک اضافہ سے مجموعی طور پر مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ ادارہ شماریات پاکستان کی مہنگائی پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 3 اگست 2023ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 83 . 29 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 30 ۔1 فیصد بڑھ گئی ہے ۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ے ۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، انڈے، نمک، گڑ، سرخ مرچ، چاول اری 9 /6,   دال ماش، دال مسور، چینی، تازہ دودھ، دہی، بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، کیلا، چاول باسمتی، خشک دودھ، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، صابن جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم آٹا، سرسوں کا تیل، برائیلر مرغی، دال چنا، دال مونگ، ویجیٹیبل گھی کھلا، ویجیٹیبل گھی ٹن کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈبل روٹی، چائے کی پتی، پلیٹ دال، پلیٹ بیف، کپ چائے، سگریٹ، لان پرنٹڈ، کلاتھ، شرٹنگ، جارجٹ، مردانہ و زنانہ سینڈلز، چپلز، گیس چارجز، انرجی سیور، کوکنگ آئل، نمک، الیکٹرک چارجز، ماچس، واشنگ سوپ اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے،