تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کے کیس کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی
bbc news urdu نے Friday، 4 August 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد میں تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کے کیس کی تحقیقات کیلیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تحقیقات کے لیے پانچ رکنی جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں تین اسلام آباد پولیس کے افسران جبکہ دو انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کنویئنر ہوں گے۔ قبل ازیں چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر حکام نے گھریلو ملازمہ رضوانہ کی قانونی تحویل حاصل کر لی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قانونی تحویل میں لے لیا ہے، اس کا علاج معالجہ جنرل اسپتال میں جاری ہے جبکہ اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 612
Visit Yesterday : 541
This Month : 15376
This Year : 63212
Total Visit : 168200
Hits Today : 2799
Total Hits : 864982
Who's Online : 7




















