اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کے بیان پر رد عمل میں کہنا ہے کہ طلال چودھری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے ۔طلال چودھری انتہا درجے کا جھوٹا انسان ہے۔ اگر وہ سچے ہیں تو ثبوت سامنے لائیں۔ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ طلال چودھری نے مخصوص عزائم  کی خاطر جھوٹا بیان دیا۔ وہ طلال چودھری کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلال چودھری کو کسی کے خلاف بیان دینے کے لیے کوئی پیغام نہیں بھجوایا۔ ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ایک چیف جسٹس پر ملزم پر سیاسی بیان دینے کا دباو ڈالنے کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کیے ۔طلال چودھری نے ایک جرم کیا اور اس کی سزا بھگتی ،وہ خود کو بے گناہ  ظاہر کرنے کے لیے جھوٹے الزامات عائدکر رہے ہیں۔