راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما شہریار آفریدی کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ۔  شہریار آفریدی کو عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں جیل سے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ، حراست میں لینے کے بعد شہریار آفریدی کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، جنہوں نے شہریار آفریدی کی دوبارہ گرفتار ی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ دوسری جانب امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر موجود تھی ۔