بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل؛ سابق وی سی امریکا جانے والی پرواز سے آف لوڈ
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 3 August 2023 کو شائع کیا.
کراچی: ایف آئی اے نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکا جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے نے سابق وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو امریکا جانے سے روکا، سابق وی سی نے 2 روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے امریکا جانے کی کوشش کی۔ایف آئی اے کے سینئر افسران کی جانب سے سابق وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی ہدایت کے پیش نظر انہیں مبینہ نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات کے تناظر میں آف لوڈ کیا گیا۔ڈاکٹر اطہر محبوب 25 جولائی 2023 کو بطور وائس چانسلر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 226
Visit Yesterday : 634
This Month : 15624
This Year : 63460
Total Visit : 168448
Hits Today : 5282
Total Hits : 870448
Who's Online : 5




















