عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداران سید الشہداء کو بہترین سکیورٹی و دیگر سہولیات مہیا کرنے پر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں: محمد یعقوب شیرا
ملتان(صفدربخاری سے) ضلعی امن کمیٹی و ممبر کینٹونمنٹ محمد یعقوب شیرا نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداران سید الشہداء کو بہترین سکیورٹی و دیگر سہولیات مہیا کرنے کے لیئے کی جانے والی انتھک محنت اور کاوشوں پر کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر ریجنل پولیس آفیسر محمد سہیل چوہدری سٹی پولیس آفیسر منصور الحق رانا ،کینٹونمنٹ بورڈ کے پریذیڈنٹ اور کینٹونمنٹ بورڈ کی ایگزیکٹو آفیسر ماریہ جبین صاحبہ اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے افسران اور جوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں دعاگوہیں کہ اللہ رب العزت اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں بطور عبادت قبول فرمائے۔ شدید بارشوں میں بھی دوران ڈیوٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہے ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں 15سال بعد موبائل فون سروس بند کئے بغیر عاشورہ محرم بخیر و عافیت پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا، عوامی حلقوں کی جانب سے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے اس عوام دوست اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، گزشتہ سالوں میں یوم عاشور پر موبائل سروس جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ واسا ، میپکو اہلکاروں نے بھی اپنی ڈیوٹی بہتر انداز میں کی برگیڈیئر ریحان مشتاق اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹوافیسر ماریہ جبین خان کی ہدایت پر کینٹونمنٹ بورڈ کے اہلکار انفورسمنٹ ، فائر برگیڈ انجینئرنگ برانچ کے اہلکار ڈیوٹی کرتے رہے جو قابل ستائش ہیں۔



































Visit Today : 516
Visit Yesterday : 541
This Month : 15280
This Year : 63116
Total Visit : 168104
Hits Today : 2027
Total Hits : 864210
Who's Online : 2




















