وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کا قیام اور بھائی چارے کا فروغ حکومت اور پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے: ڈی ایس پی کینٹ راومحمد طارق کی ضلعی ممبر امن کمیٹی سے ملاقات
ملتان (صفدربخاری سے) ضلعی ممبرامن کمیٹی و ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا کی جانب سے امن وامان وسیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے لائسنسداروں اور کینٹونمنٹ ممبران امن کمیٹی کے ساتھ منعقدہ نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ سرکل راومحمد طارق نے کہا وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کا قیام اور بھائی چارے کا فروغ حکومت اور پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے ھمارا قومی وملی فریضہ ہے عاشورہ محرم کے دوران جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عبادت سمجھ کر اپنا فعال مثبت کردار ادا کریں اس دوران خطاب کرتے ہوئے ضلعی ممبرامن کمیٹی محمدیعقوب شیرا نے کہا عاشورہ محرم کے تقدس کا تقاضہ ہے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے جذبہ اور قربانی کو مشعل راہ بناتے ہوئے انتظامیہ ( کینٹ بورڈ) اور پولیس کے ساتھ عملی تعاون کریں انہوں نے مذیدکہا پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اسٹیشن کمانڈر اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ماریہ جبین خان کی ہدایات پر جلوس روٹس پر کاموں کوہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جارہاہے نشست میں لائسنسدار و متولی امام بارگاہ سیدعلی اصغر رضوی ، سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، صدر انجمن تاجران صدربازارملتان کینٹ چوہدری محمود علی ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، کلب عابد خان ، تنویرعباس، سلیم احمد، محمداشرف بھٹی، باسط توقیر انصاری ، خواجہ دلشاد احمد، شیخ رضوان ، ظفراقبال خان، راناشاہد، مبشررئیس ودیگرشریک تھے۔



































Visit Today : 516
Visit Yesterday : 541
This Month : 15280
This Year : 63116
Total Visit : 168104
Hits Today : 2020
Total Hits : 864203
Who's Online : 2




















