قلات سےایم ڈی مینگل کے رپوٹ کے مطابق ** ایم ایس سول ہسپتال قلات ڈاکٹر نسیم لانگوکےخلاف کفن پوش ریلی پریس کلب قلات کےسامنےشروع ہواجس کی قیادت جمعیت علماءاسلام نظریاتی کےصوبائی نائب امیرمولانامحمدحیات نےکی جوٹاون روڈسےہوکرمختلف شاہراہ سےہوتےہوئےڈسٹرکٹ سول ہسپتال قلات کےسامنےدھرنےدیےایم ایس ڈاکٹر نسیم لانگوکےخلاف شدیدنعرےبازی کیےنااہل ایم ایس کوٹراسفرکیاجائےسو ہسپتال کوفعال کرو فعال کرو کفن پوش دھرنےسےصوبائی نائب امیرمولانامحمدحیات انجمن تاجران کےصدرقبائلی رہنمامیرمنیراحمدشاہوانی مولانامنیراحمدنیچاری میرصدام حسین لہڑی مفتی محمدناصرمینگل جمہوری وطن پارٹی کےضلعی آرگنائزر ذوالقرنین نوشیروانی اسراراحمدساسولی فضل اللہ عمرانی منیراحمدرئیسانی صدام حسین عمرانی ودیگرشامل تھے مقررین نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ قلات سول ہسپتال برسوں سےصحت کی بنیادی سہولیات سےقاصرہے ایم ایس کاتبادلہ ناگزیرہوچکاہےجس کی وجہ سےقلات سول ہسپتال زبوں حالی کاشکارہے
ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ادویات  کی سہولت  میسر نہ ہونےسےدل کوتکلیف ہوتاہے
خواتین مسجد کےباتھ روم کو استعمال کررہےہیں اس سےبالانااہلی کیاہوسکتاہےاگرسٹی کےہسپتال کایہ حال ہےتودوردرازعلاقوں کےڈسپینسریزکاکیاحال ہوگا سول ہسپتال کے بارے میں کسی کےدباومیں نہیں آوگےاوراس وقت تک اپنااحتجاج ریکارڈکرتےرہیں گےسول ہسپتال میں  ادویات۔ اگرہوتےتوقلات میں پرچون کےدکانوں سےزیادہ میڈیکل اورکیلنکس زیادہ نہ ہوتے مشینری۔ کی خرابی۔ پانی کی کمی ناقص صفائی کے انتظامات  سمیت دیگر موسمی وائرس بیماریوں تک کی ادویات کے  شدید بحران  کے ساتھ ساتھ ایکسرے الٹراساؤنڈ مشین کی خرابی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے  ڈی ایچ کیو ہسپتال میں  کسی قسم کے ادویات دستیاب نہیں سہولیات کی فقدان دور دراز کے علاقوں سے آنے والے غریبوں سے مفت سرکاری علاج بھی چھین لی گئی ہے مریضوں کو ادویات باہر سے لانے کی پرچی تمھادی جانے لگی ہے مہنگی اور انتہائی اہم ادویات بھی مریضوں کو باہر سے خریدنا پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے سول ہسپتال قلات سے  ادویات کی شدید قلت کی باعث مریضوں کی آمد ورفت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے  مریض مفت ادویات حاصل کرنے کے بجائے پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے مہنگی ادویات حاصل کرنے پر مجبور ہیں ایم ایس نے قلات سول ہسپتال کو سہولیات کے لحاظ سے بدترین حالات سے دو چار کر دیا ہے مریض مارے مارے پھر رہے ہیں ہسپتال کے شعبہ حادثات میں ادویات سمیت تمام سہولیات کی فراہمی ایم ایس کی بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئےہیں  قیمتی انسانوں کی جانوں کے ضیاع سے بچنے کیلئے حکومت کو اس سنگین  مسئلے کے حل پر فوری توجہ دینی چاہیے