ملتان :  ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان کی جانب سے سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ڈیپارٹمنٹل سٹورز بیکرز کے خلاف بلاتفریق و اثر رسوخ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے( آر ٹی او) کی ٹیموں نے ملتان اور خانیوال میں سیلز ٹیکس کی خردبرد میں ملوث پائے جانے والے 2 بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دونوں ڈیپارٹمنٹل سٹورز سربمہر کردیئے ہیں  تفصیل کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ملتان اشتیاق احمد خان کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر بلال احمد کی قیادت میں فیلڈ انچارج پی او ایس سجاد خان جوئیہ سمیت سٹاف نے ملتان شہر کے  بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں شمار ہونیوالے kk مارٹ بوسن روڈ اور بسم اللہ فیملی مارٹ اینڈ بیکرز خانیوال کو سیلز ٹیکس کی چوری میں ملوث پائے جانے پر فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دونوں سٹورز کو سیل کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق آر ٹی او کی جانب سے شہر کے متعدد بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو پوائنٹ آف سیلز سسٹم (پی او ایس) سے منسلک کیا گیا تھا لیکن مذکورہ ڈیپارٹمنل سٹورز سسٹم سے انحراف کرتے ہوئے سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے مذکورہ سٹورز کی جانب سے کنزیومر سے تو ٹیکس وصول کی جارہی ہے لیکن حکومتی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے اپنی جیبیں بھری جارہی ہیں تاہم خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم نے گذشتہ روز ان سٹورز کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دونوں سٹورز کو سیل کردیا ہے اور فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے جبکہ سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پائے جانے کے باعث مذکورہ سٹور کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا،