وفاقی حکومت بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے : کرامت علی شیخ
ملتان (صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سیکٹری جنرل ایم کیو ایم پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ میں ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے اور بالخصوص بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فی صد کمی کا اعلان کر ے جبکہ چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان آ ئند ہ ہفتے سے اپر پنجاب سنٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب میں تنظیم سازی کے عمل کو مزید منظم کرنے کے لیے آ غاز کرے گی تاکہ مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایوانوں میں لایا جا سکے کیونکہ گزشتہ 75 سالوں سے جاگیر داروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے ہمیشہ زاتی مفادات کی سیاست کی لیکن مڈل کلاس سے وابستہ نوجوانوں نے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے حقیقی معنوں میں کردار ادا کیا جس کی زندہ مثال ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما مصطفی کمال سمیت دیگر رہنماؤں کی ہے جنہیں جب موقع ملا تو انہوں نے عوام کی خدمت کو معیار بنایا اور آ ج ایک بار پھر ایم کیو ایم ملکی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہے اور عوام کے پاس بھی بہترین موقع ہے کہ وہ عام انتخابات کی آ مد کے پیش نظر ایم کیو ایم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو ں تاکہ ایوانوں میں پڑھے لکھے مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد جائیں ۔






































Visit Today : 238
Visit Yesterday : 0
This Month : 238
This Year : 63957
Total Visit : 168945
Hits Today : 1003
Total Hits : 872817
Who's Online : 7




















