ریاست ہے توسیاست ہے، 9 مئی کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں، میرا اور میرے ساتھیوں کا تحریک انصاف سے کوئ تعلق نہیں : عمران انصاری
ملتان: یوسی 8 کے سابق چیئرمین عمران انصاری۔سابق کونسلر نعیم انصاری اور شفیق انصاری پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے میرا اور میرے ساتھیوں کا پاکستان تحریک انصاف کی جماعت سے کوئ تعلق نہیں ہے۔عمران انصاری نےمزیدکہا کہ9مئی واقعہ کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتےہیں ہمارا جینا مرنا پاکستان اور پاک فوج کی کے ساتھ ہے۔ پاک فوج نے بہت قربانی دی ہے۔ پاکستان میں ریاست ہے توسیاست ہے، پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان تا قیامت قائم ودائم رہےگا۔ جو لوگ بارڈر پر کھڑے ھو کر ھماری حفاظت کریں ان کے خلاف حملے کرنے والوں نے مذموم حرکت کی ھے انہیں کیفرے کردار تک پہنچایا جائے گا۔ کوئی بھی شخص ملک دشمن نہیں ہوتا سب پاکستان سے پیار کرنے والے ہیں ۔پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 9 مئی کے واقعہ کی پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔اس کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتا ہوں اور ایسے شر پسند عناصر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے میں اپنے عہدے سے بھی مستفی ہوتا ہوں



































Visit Today : 236
Visit Yesterday : 634
This Month : 15634
This Year : 63470
Total Visit : 168458
Hits Today : 5387
Total Hits : 870553
Who's Online : 6




















