9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،شہداء کا وقار مجروح کرنے والوں کو قوم معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،شہداء کا وقار مجروح کرنے والوں کو قوم معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا،آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے پولیس آفیسر ،جوانوں اورشہدا ءکے ورثا ءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،شہداء کا وقار مجروح کرنے والوں کو قوم معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہناتھا کہ شہدا ءکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا،پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی ادارے ریاست کی علامت ہیں،تمام ادارے ملک کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں، عوام اور پاک فوج شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔




































Visit Today : 7
Visit Yesterday : 634
This Month : 15405
This Year : 63241
Total Visit : 168229
Hits Today : 11
Total Hits : 865177
Who's Online : 2




















