سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ ، 6 دہشت گرد مارے گئے
راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مئی کو، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع کوٹ اعظم میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، جبکہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔



































Visit Today : 508
Visit Yesterday : 541
This Month : 15272
This Year : 63108
Total Visit : 168096
Hits Today : 1947
Total Hits : 864130
Who's Online : 9




















