ایم کیوایم کا صوبہ پنجاب میں تنظیمی عمل تیز کرنے کا فیصلہ،مرکزی قائدین جلد ہی پنجاب کا دورہ کریں گے:ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
ملتان ( صفدربخاری سے) ایم کیوایم نے صوبہ پنجاب میں تنظیمی عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو ایم کیوایم کے مرکزی دفترکراچی میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے مرکزی راہنما سید مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے مرکزی راہنما اور صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک، پنجاب کے صدر عابد گجر، سیکریٹری جنرل کرامت شیخ اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔
صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک اور پنجاب کے عہدیداروں نے تنظیم سازی سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تنظیمی عہدیداروں کے جذبے اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ مرکزی قائدین جلد ہی پنجاب کا دورہ کریں گے اور تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کریں گے۔ زاہد ملک اور دیگر عہدیدار تنظیمی دورے کے سلسلے میں کراچی پہنچے ہیں




































Visit Today : 506
Visit Yesterday : 541
This Month : 15270
This Year : 63106
Total Visit : 168094
Hits Today : 1942
Total Hits : 864125
Who's Online : 15




















