اسلام آباد : حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے ۔ ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پالیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے ، کمیٹی کی تشکیل کا اختیار سپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائے گا ۔خصوصی کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیدیا ہے اور پہلا مطالبہ چیف جسٹس کے استعفے کا کر دیا ہے ۔