بوریوالا سے ملکؒ ممتاز اعوان کی رپورٹ کے مطابق ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مجاہد کالونی بوریوالا کی، پی ایس ٹی ٹیچر مسسز صفیہ یاسین کی مقامی سکول مجاہد کالونی بوریوالا میں، تیس سالہ خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرمنٹ پر ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی ،جس میں چوہدری محمد سعید سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ وہاڑی مہمان خصوصی کے علاوہ مرزا طارق محمود، ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین وہاڑی، میڈم صدف نذیر چوہدری ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن آفیسر بوریوالا، دلاور حسین گجر سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، میڈم شکیلہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز بوریوالا،راو محمد عثمان اور رانا محمد یاسین سینئر نائب صدر ریٹائرڈ آرمڈ فورسز یونین ضلع وہاڑی مہمانان گرامی نے شرکت کی،چوہدری محمد سعید سی ای او ایجوکیشن، مرزا طارق محمود، میڈم صدف نذیر چوہدری نے ریٹائرڈ ٹیچر مسسز صفیہ یاسین کو سکول میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا، اور باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش کی،جس پر صفیہ یاسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، بعد میں سی ای او صاحب، مرزا طارق محمود، میڈم صدف نذیر ، مسسز صفیہ یاسین اور دیگر مہمانان گرامی نے رانا محمد یاسین کی طرف سے سکول کی مستحق طالبات کے کیلیے عطیہ کی گیں یونیفارم تقسیم کیں، جس سے طالبات اور سکول سٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور انہوں نے مہما نوں کا شکریہ ادا کیا۔