9 مئی جلاؤ گھیراؤ؛ وزیراعظم کا 72 گھنٹوں میں تمام افراد کی گرفتاری کا حکم
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 13 May 2023 کو شائع کیا.
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام افراد کی 72 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دے دیا۔شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ میں نے سرکاری و نجی املاک کی لوٹ مار، انہیں تباہ و برباد کرنے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام عناصر، ان کے سہولت کاروں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 72 گھنٹے کا ہدف دیا ہے۔وزیراعظم نے حکم دیا کہ ان عناصر کی نشاندہی کےلیے ٹیکنالوجی کی پوری مدد لی جائے اور انٹیلی جنس وسائل کو استعمال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا حکومت کا امتحان ہے۔ ان تمام افراد پر دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 193
Visit Yesterday : 634
This Month : 15591
This Year : 63427
Total Visit : 168415
Hits Today : 4230
Total Hits : 869396
Who's Online : 4




















