لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس صفدر شاہد سلیم نے پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کی رہائی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے 17 گرفتار خواتین کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے پولیس کو گرفتار خواتین کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے اور آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔