اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آئندہ بدھ تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔  عمران خان کی مختلف مقدمات میں عبوری و حفاظتی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے 17 مئی تک کسی بھی کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے پولیس کو 9 مئی کے بعد کسی بھی نئے مقدمے میں حراست میں نہ لینے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے  اور کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔