ملتان (صفدربخاری سے) ڈیرہ جات عوامی محاذ کے سربراہ سردار شاہد کریم مزاری نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی سالمیت اور بحرانوں کے بھنور سے نکالنے کے لیے مقتدر طبقہ فی الفور سنجیدہ دانشوروں پر مشتمل نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس بلائے تاکہ حالات مزید نہ بگڑ پائیں عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا حساس اداروں پر حملہ کی مزمت کرتے ہیں جن کی وجہ سے عالمی سطح پر بدنامی ہوئی جو ہم پوری قوم کے لیے ہی نہیں بلکہ مقتدر طبقہ کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنماو ¿ں اختر بھٹی ،مہر ریاض،مجاہد کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا سردار شاہد کریم مزاری نے مزید کہا کہ ملک وقوم کی سلامتی ،ترقی وخوشحالی کے لیے دانشوروں کی مثبت تجاویز پر اقدامات کیے جائیں کیونکہ سیاسی جماعتیں اپنے تمام تر دعووں میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں اور ان کے پاس ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے بہتر انداز میں پروگرام نہیں ملکی معیشت کی روز بروز بڑھتی ہوئی بدحالی کی وجہ سے حالات بگڑتے جا رہے ہیں ڈیرہ جات عوامی محاذ سپریم کورٹ اور بااختیار اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ پارلیمنٹ کا دو مرتبہ ممبر بننے والوں پر پابندی عائد کی جائے اور نئے پڑھے لکھے لوگوں کو پارلیمنٹ میں آ نے کا موقع دیا جائے اور دانیال عزیز والے لوکل گورنمنٹ کا نظام لایا جائے تاکہ عام غریب شہری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں،ملکی سالمیت کے لیے ضروری ہے کہ تحصیل و ضلع کی سطح پر مشتمل ڈیرہ جات کے نام سے صوبہ بنایا جائے جو ڈیرہ اسماعیل خان سے لیکر جیکب آباد تک اور ڈیرہ بگٹی کوہلو سے لیکر روجھان تک علاقہ جات ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکیں جبکہ خاندانی ،طبقاتی،لسانی،مذہبی بنیاد پر سیاست پر پابندی عائد کی جائے۔