کئی دہائیوں سے مختلف ٹیکسزادا کررہے ہیں،بدترین معاشی و کاروباری حالات میں شہریوں وتاجروں کےساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک افسوس ناک ہے:تاجران ملتان کینٹ
ملتان : صدرجیولرزایسوسی ایشن کینٹ راناشاہداحمد ، صدر جامع مسجد روڈ و چیف کوآرڈینیٹر کینٹ غضنفر ملک ، چیئرمین خان پلازہ کینٹ ظفراقبال خان، صدر بلال احمد اور رانامبشررئیس نے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے کہا کینٹ کے تاجر کئی دہائیوں سے پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، ٹریڈ ٹیکس سمیت واجبات کمرشل بنیاد پر ادا کررہے ہیں آج بھی انگریزوں کے دور کے قانون کےتحت کینٹ کے شہریوں سے اولڈ گرانٹ لیز کے نام پر ناقابل برداشت واجبات کی وصولی کامطالبہ ھم سفیدپوش تاجروں اور شہریوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے حالیہ مردم شماری کے مطابق ملتان کینٹ کی 20 ہزار آبادی کے سی کلاس کینٹ بورڈ کے شہریوں سے Aکلاس کینٹ بورڈ کی شرح کے مطابق ٹیکس اور واجبات کی وصولی ھمارے ساتھ زیادتی ہے بدترین معاشی و کاروباری حالات میں شہریوں وتاجروں کےساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک افسوس ناک ہے تاجربرادری چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اور ارباب اختیار سے اپیل کرتےہیں کینٹ بورڈ ملتان کو قانون کے مطابق سی کلاس ڈکلیئر کرکے ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے اور اولڈ گرانٹ لیز سے نجات دلائی جائے اور شہریوں کی جائیدادوں کو سربمہر کرنے اور ہراساں کرنے کی پالیسی سے تحفظ دلایا جائےاجلاس میں شیخ طیب، کامران لودھی، شیخ طاہر، رانامقصوداحمد، عمران انصاری ودیگرشریک تھے۔




































Visit Today : 507
Visit Yesterday : 541
This Month : 15271
This Year : 63107
Total Visit : 168095
Hits Today : 1945
Total Hits : 864128
Who's Online : 13




















