ملتان (صفدربخاری سے)  سابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے دنیا بھر میں اسلام کا چہر ہ جس طرح مسخ کیا جارہا ہے اس تاثر کو ختم ہو نا چاہیئے کیونکہ اسلامی ممالک میں دہشت گردی دوسرے ممالک کی نسبت کم ہے پوری قوم اور اسلامی امہ کو عید میلاد النبی ؐ کے بابر کت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں آج ہم جشن عید میلاد النبی ؐ منارہے ہیں تو ہمیں تعلیمات نبوی ؐ پر بھی عمل پیرا ہونا چاہیئے جس کی وجہ سے بہت سارے دگرگوں مسائل حل ہو سکتے ہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے وزراء عالمی دنیا کی بات کرتے ہیں مگر وہاں پر سہولیات زیادہ ہیں مہنگائی کے باعث غریب عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے وزراء عالمی دنیا کی بات کرتے ہیں مگر وہاں پر سہولیات زیادہ ہیں ہمارے دور میں آرمی چیف کو توسیع دی یا ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی ہوئی کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی جبکہ حکومت پارلیمنٹ کو بائی پاس کر رہی ہے لیڈر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں نہیں لیاجارہا ہے لیکن ہم جمہوری انداز میں آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے حقوق کے لئے حقیقی معنوں میں جدوجہد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ وزراء عالمی دنیا کی باتیں کرتے ہیں مگر وہاں پر عوام کے لئے بہترین سہولیات ہیں دوسرے ممالک میں صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات حکومت فراہم کرتی ہے لیکن یہاں حکومت نے مہنگائی کی انتہا کردی ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے غریب قوم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خاموش نہیں ہے ہم نے ایک جمہوری طریقہ اختیار کیا اور اس پر عمل بھی کر رہے ہیں پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا اور اس آئین کی ہم پاسداری کر رہے ہیں افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کو بائی پاس کر رہی ہے نہ افغانستان کے مسئلے پر اعتمادمیں لیا گیا نہ ہی الیکشن کمیشن اور چیئرمین نیب کے معاملے پر اعتماد میں لیا گیا حکومت آرڈینینس پر چل رہی ہے آرڈینینس سے ملک نہیں چلا ئے جاتے آئی ایم ایف کے ایماء پر غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں بجلی، گیس، تیل سمیت ڈالر کی قیمت آج کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہے یہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے ٹیم ورک کا کوئی تاثر نظر نہیں آرہا ایسے محسوس ہوتا ہے کہ سب ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر کشمیر ی بھائیوں، بہنوں، بچوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس موقع پر ہمیں لاچار غریب لوگوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے جنہیں دووقت کی روٹی تک نصیب نہیں ہے محنت کش، مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے لیکن حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے علاوہ ازیں دعوت اسلامی کی طرف دربار عالیہ حضرت موسٰی پاک شہید ؒ پاک گیٹ کے احاطہ میں دینی مدرسہ قائم کرنے کا اعلان کردیا جس کے داخلے بھی شروع کردیئے گئے ہیں جبکہ منہاج القرآن کی طرف سے خانقاہ سے ملحقہ مسجد میں ماہانہ درس قرآن بھی دیا جائے گا۔