اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دےدیا
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دےدیا ۔ اسلام آبا د ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا جبکہ واقعے سے متعلق ایف آئی آر بھی درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کیس کا محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنا دیا ہے، فیصلے میں گرفتاری کو آئین کے مطابق قرار دیا گیا ۔ فیصلے میں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، رجسٹرار سپریم کورٹ واقعے کی ایف آئی آر درج کروائیں اور 16 مئی کو رپورٹ عدالت میں پیش کریں ۔ واضح رہے کہ عمران خان آج مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے اسلام آباد میں موجود تھے، عمران خان بائیومیٹرک کروانے کیلئے وہیل چیئر پر کمرے میں گئے تو پیچھے سے رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کمرے کا دروازہ توڑا اور عمران خان کو گرفتار کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔





































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 634
This Month : 15423
This Year : 63259
Total Visit : 168247
Hits Today : 80
Total Hits : 865246
Who's Online : 5




















