عمران خان کےپاس اپنےالزامات کاکوئی ثبوت نہیں، اس کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت کارروائی ہوسکتی ہے : وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ
اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہےعمران خان کےپاس اپنےالزامات کاکوئی ثبوت نہیں، اس کیخلاف ڈیفنس پاکستان رول،آرمی ایکٹ کےتحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر آباد واقعے کی تحقیقات کے دوران کوئی ایسی بات سامنےنہیں آئی کہ حملہ آورکےساتھ کوئی اورملوث تھا، فائرنگ کرنےوالےشخص کوپکڑنےوالاان کااپناکارکن تھا،اوراسےخودمعلوم ہےیہ جھوٹ بول رہاہےلیکن سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتاہے،پولیس کےپاس بلاوجہ کی ایف آئی آردرج نہ کرنےکااختیارہے، حکومت پراعتبارنہیں توچیف جسٹس سےقتل کی انکوائری پررضامندہوجاؤ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا بنایاہوا قانون معطل کردیاجاتاہے، قانون سازی اور آئین میں ترمیم کرناپارلیمنٹ کااختیارہے، اب کوئی وزیراعظم اس طرح سےنااہل ہوکرگھرنہیں جائےگا،نااہلی پروزیراعظم اورکابینہ کی سرنگوں والی صورتحال نہیں ہوگی۔




































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 634
This Month : 15589
This Year : 63425
Total Visit : 168413
Hits Today : 4155
Total Hits : 869321
Who's Online : 5




















