دبئی جانے والے کنٹینرسے ایک لاکھ 90 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد
www.bbcnewshd.com نے Monday، 8 May 2023 کو شائع کیا.
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر بیرون ملک بجھوائے جانے والے نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار اسمگل ہونے کی کوشش ناکام بنادی ترجمان اے این ایف نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل(پی آئی سی ٹی) کراچی پورٹ پرخفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ اے این ایف کے مطابق ایک مشتبہ کنٹینر کی تلاشی کے دوران نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی جبکہ کنٹینر دبئی جارہا تھا۔ اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران 190000 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئی، جن کو انتہائی مہارت کے ساتھ کنٹینر میں موجود مشینری اور دیگر فاضل پرزوں میں چھپایا گیا تھا۔ اے این ایف کے مطابق تحقیقات کے بعد کراچی کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 234
Visit Yesterday : 634
This Month : 15632
This Year : 63468
Total Visit : 168456
Hits Today : 5382
Total Hits : 870548
Who's Online : 5




















