عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کر چکا: آصف علی زرداری
bbc news urdu نے Sunday، 7 May 2023 کو شائع کیا.
کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کر چکا ہے اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے اس شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا، غیر ملکی ایجنٹ کی گزشتہ روز تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن اس کی پیروی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،عمران خان میرے آباؤ اجداد، میرے بچوں اور میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے، پاک آرمی کے بہادر اور مایہ ناز افسران پر الزامات دراصل ادارے پر حملہ ہے جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے، ایک شخص جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنان کو بے وقوف بنا رہا ہے، میں اس شخص کا زوال دیکھ رہا ہوں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 106
Visit Yesterday : 634
This Month : 15504
This Year : 63340
Total Visit : 168328
Hits Today : 447
Total Hits : 865613
Who's Online : 1




















