جس نے ہماری حکومت گرائی اس کیلئے میر جعفر چھوٹا نام ہے: عمران خان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے جس نے ہماری حکومت گرائی اس کیلئے میر جعفر چھوٹا نام ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف مجھے باہر کرنے کیلئے ملک کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے، تاریخ کسی کو بھی معاف نہیں کرے گی،طاقتور اداروں کو کہنا چاہتا ہوں جو ان چوروں کے پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں ابھی سے سمجھ جائیں ملک کدھر جا رہا ہے، دنیا بھر میں مہنگائی کم ہوتی جا رہی ہے لیکن پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنی اسٹیبلشمنٹ کی سمجھ نہیں آ رہی، آپ ان چوروں کے پیچھے ہیں جنہوں نے ملک تباہ کر دیا ہے، ان کے پاس ملک بچانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، یہ لوگ صرف اس لیے اکتوبر کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ کسی طرح تحریک انصاف کو کمزور کیا جا سکے، ادارے ہمارے خلاف ہو جائیں اور مجھ پر مزید کیسز بنا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئین 90 روز میں الیکشن کا کہتا ہے، چیف جسٹس آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم حکومت کھل کر سپریم کورٹ پر حملے کر رہی ہے، یہ لوگ آئین توڑنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جانے کو تیار ہیں، اس وقت ملک کے 70 فیصد لوگوں کے منتخب نمائندے ایوان میں ہی موجود نہیں، ملک چلتا ہی آئین سے ہے، آئین ختم ہونے کا مطلب ملک کا ختم ہونا ہے۔




































Visit Today : 83
Visit Yesterday : 634
This Month : 15481
This Year : 63317
Total Visit : 168305
Hits Today : 345
Total Hits : 865511
Who's Online : 5




















