بھارتی وزیر خارجہ کی بدتمیزی پر عمران خان کا بلاول کا دفاع، جے شنکر پر تنقید
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جے شنکر کو مہمان نوازی نہیں آتی، بلاول کو تیاری کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔لاہور کے لکشمی چوک پر پی ٹی آئی کی چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے نکالی جانے والی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت جانے سے پہلے بلاول نے کسی سے پوچھا؟ جے شنکر نے جس طرح زبان استعمال کی اس سے اندازہ ہوگیا کہ اُسے مہمان نوازی کے آداب نہیں آتے کیونکہ مہمان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتےانہوں نے کہا کہ بلاول کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھرپور تیار کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔ عمران خان نے برطانوی شہزاد سوئم کی تاج پوشی میں وزیر اعظم کی شرکت پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں چھوڑ کر برطانوی کیا لینے گئے اور کس طرح چلے گئے، ان کا علاج، کاروبار اور بچے سب کچھ باہر ہے اور انہیں پاکستان کے عوام سے کوئی پروا نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق ملک چلانا چاہتے ہیں، یہ بھیڑ بکریاں سمجھ کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ الیکشن نہیں ہوں گے یہ کسی بھول میں ہیں، ساری قوم آئین اور ججوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد انتخابی جلسے شروع کروں گا اور عوام میں نکل کر ججوں کے خلاف مافیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا بس ایک اور واحد مطالبہ الیکشن ہے، ہم خیبرپختونخوا میں بھی انتخابات چاہتے ہیں، انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا جس کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے۔ کرپٹ حکمرانوں نے مہنگائی بڑھا دی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ حکومت جنرل (ر) باجوہ نے گرائی اور ملک کو ایسا نقصان پہنچایا جو دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا۔



































Visit Today : 59
Visit Yesterday : 634
This Month : 15457
This Year : 63293
Total Visit : 168281
Hits Today : 221
Total Hits : 865387
Who's Online : 4




















